چارسدہ ،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر حسن زئی پولیس چوکی کا انچارج معطل

ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں انکوائری ٹیم مقرر

جمعرات 7 جون 2018 17:46

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر حسن زئی پولیس چوکی کا انچارج معطل ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں انکوائری ٹیم مقرر۔ تفصیلات کے مطابق 30 مئی 2018کو تھانہ بٹگرام میں چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا جس پر کاروائی کر تے ہوئے پولیس نے نامز د ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے مذکورہ ملزم نے الزام عائد کیا کہ دوران حراست ان پر پولیس نے شدید تشدد کیا ۔

۔ سوشل میڈیا کے خبر پر ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حسن زئی چوکی انچارج فضل نبی خان کو معطل کرکے ڈی ایس پی شبقدر اور انوسٹی گیشن افسران سے واقعے کے رپورٹ طلب کی جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر کو انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کی اور اس سلسلے میں جلد سے جلد تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ ڈی پی او آفس بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :