شانگلہ ڈھیرئ میں ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق چار شدید زخمی

جیپ میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے میں فضاء سوگوار

جمعرات 7 جون 2018 17:46

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) شانگلہ ڈھیرئ میں ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق چار شدید زخمی ۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ۔ایک خاتون بھی شامل۔ جیپ میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ علاقے میں فضاء سوگوار ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری ہسپتال میں فرسٹ ایڈ کے بعد سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شانگلہ کے یونین کونسل ڈھیرئ بازار سے بالائی علاقے بنجاڑ سر جانے والی جیپ نمبر ایل ایچ وائے 4816 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تین زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سرکاری ایمبولنس کے ذریعے سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ۔ جان بحق ہونے والوں میں بدیع الزمان ولد محمد جان ،نور الامین ولد بدیع الزمان،فریابونہ ولد نور محمد جبکہ زخمیوں میں عطاء اللہ ولد فریابونہ ، قدر جہان ولد محمد صادق ، مسماة لیلوکو زوجہ نور الامین شامل ہیں۔