چین کی 100 نجی کمپنیوں نی4600دیہی افراد کو ملازمت دیدی

افراد کا تعلق پسماندہ علاقوں ہوتان ،اکسو،کاشغر اور کزلسو سے ہے، ترجمان مقامی تجارتی گروپ

جمعرات 7 جون 2018 17:57

ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) چین کی 100سے زائد نجی کاروباری کمپنیوں نے چین کے شمال مغربی خود مختار ریجن سنکیانگ یغور کے 4600افراد کو ملازمتیں فراہم کر دیں ۔

(جاری ہے)

مقامی تجارتی گروپ کے مطابق یہ زیادہ تر دیہاتی ہوتان ،اکسو،کاشغر اور کزلسو سے منتخب کئے گئے ہیں ۔ یہ چاروں علاقے جنوبی سنکیانگ کے غربت زدہ علاقے سمجھے جاتے ہیں ، ان لوگوں کو زیادہ تر ملازمتیں خدمات اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :