چین اور روس کے درمیان نیا فضائی روٹ10جولائی سے شروع ہو جائیگا

جمعرات جون 17:57

ہاربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) چین اور روس کے درمیان ایک نیا فضائی روٹ آئندہ ماہ شروع ہو جائیگا ، اس فضائی روٹ کے ذریعے چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ کے شہر کی کی ہارکو روسی شہر ولادی واسٹک سے ملا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کی کی ہار حکام کا کہنا ہے توقع ہے کہ اس روٹ پر فضائی سروس10جولائی سے شروع ہو جائے گی اور سی آر 1900طیارے کے ذریعے مسافروں کی آمدورفت ہوگی ۔ اس روٹ پر چائنا ایکسپریس ایئرلائنز کی فضائی سروس ہفتے میں تین دن منگل ، جمعرات اور ہفتے کو ہوگی ۔ یاد رہے کہ کی کی ہار ہیلانگ جیانگ کے مغربی حصے کا ایک بڑا صنعتی مرکز ہے ۔

متعلقہ عنوان :