شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ، میڈیا سینٹر کا افتتاح

تمام سہولتوں سے آراستہ سینٹر35000 مربع میٹر پر عمارت میں قائم کیا گیا تین ہزار صحافیوں کیلئے 600نیوز ڈیسک قائم کردیے گئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ژیائو ڈانگ

جمعرات 7 جون 2018 17:57

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ،  میڈیا سینٹر کا افتتاح
کنگ ڈائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) اٹھارویں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں صحافیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے میڈیا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ اس سینٹر سے مقامی اور غیر ملکی تمام ذرائع ابلاغ کے نمائندے استفادہ کر سکیں گے ۔ یہ سینٹر35000 مربع میٹر پر ایک عمارت میں قائم کیا گیا ہے جبکہ 10500مربع میٹر میں دفاتر قائم کئے گئے ہیں ۔

اس سے کانفرنس کے موقع پر 3ہزار صحافیوں کو خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ژیائو ڈانگ کا کہنا ہے کہ سینٹر میں صحافیوں کی سہولت کیلئے ہائی سپیڈ وائی فائی اور دیگر تمام ضروری آلات نصب کئے گئے ہیں ۔ صحافیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے چینی ،انگریزی اور روسی زبان میں بھی معلومات فراہم کی جائینگی ۔ سینٹر 11جون تک کام کرے گا۔تین ہزار صحافیوں کی سہولت کیلئے 600نیوز ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے علاوہ تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ دو روزہ کانفرنس چین کے مشرقی صوبے شیانگ ڈانگ کے شہر کنگ ڈائو میں 9جون سے شروع ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :