انڈونیشیا نے سائبر جرائم میں ملوث 105 چینیوں کو ملک بدر کر دیا

جمعرات 7 جون 2018 17:57

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) انڈونیشیا نے سائبر جرائم میں ملوث 105 چینیوں کو ملک بدر کر دیا، یہ افراد انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں مقیم تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ان چینی باشندوں کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو چکی تھی اور وہ غیر قانونی طور پر انڈونیشیا میں مقیم تھے جن کے بارے میں اب تحقیقات چینی حکام کریں گے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں 11 انڈونیشیائی باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو ان چینیوں کی مدد کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :