وفاقی وزیر انسانی حقوق امور کشمیر اور سیفران روشن خورشید بروچہ کو وزارتِ ریلوے کا قلم دان بھی سونپ دیاگیا

جمعرات جون 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق امور کشمیر اور سیفران روشن خورشید بروچہ کو وزارتِ ریلوے کا قلم دان بھی سونپ دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ سے وفاقی سیکرٹری ریلوے محمد جاویدانور نے ملاقات کی اور ریلویز کی موجودہ صورتِ حال ، جاری منصوبوں اور آئندہ کے پروگرامز کے بارے میں مختصر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بروچہ کو ریلوے آپریشنز اور دیگر منصوبوں پر باقاعدہ بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :