متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار میاں محمد اسلم نے حلقہ این اے 53,54سے کاغذات نامز دگی جمع کرو ادیے

جمعرات جون 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53,54سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذات نامز دگی جمع کرو ادیے ہیں ،اس موقع پر اُن کے ہمراہ جماعت اسلامی کے نائب اُمراء ناظمین یونین کو نسل ارکان اور متحدہ مجلس عمل کے کار کنان کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھی ،کاغذ ات نامزدگی جمع کرو انے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے کہا انشاء اللہ دوہزار دو کی طرح متحدہ مجلس عمل ایک بار پھر ایک بڑی قوت بن کر اُبھرے گی ہم منتخب ہو کر اسلام آباد کے شہر یوں کو مسائل سے نجات دلائیں گے اور رُکا ہو تعمیر و ترقی کا سفر ایک بار پھر برق رفتاری سے رواں دواں ہو گا ،میاں محمد اسلم نے کہا کار کنان الیکشن مہم کو تیز کر تے ہو ئے ہر ووٹر تک پہنچیں اور انھیں بتائیں کہ ان کے مسائل کاحل دیانتدار قیادت کے انتخاب میں پو شید ہ ہے وقت آپہنچا ہے کہ شہری اپنے محرومیوں اور مسائل کے حل کے لیے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر یں اور صرف الیکشن میں نظر آنے والے اُمیدوارں کو مسترد کر یں۔