حکومت آزاد کشمیر غریب عوام کی فلاح وبہبود پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،ْسردار مسعود خان

حکومت آزادکشمیر غریب اور مستحق افراد کو باعزت ذرائع آمدن کی فراہم کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،ْصدر آزاد کشمیر

جمعرات 7 جون 2018 18:00

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر غریب عوام کی فلاح وبہبود پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور شہریوں کو باعزت ذرائع آمدن فراہم ہونے کے لئے موثر طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست نے گزشتہ روز (جمعرات )کو راولاکوٹ میں مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

صدر آزادجموں وکشمیر نے قبل ازیں ارجہ میں مستحقین میں ویل چیئر ز اور سلائی مشینیں تقسیم کیں اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر غریب اور مستحق افراد کو باعزت ذرائع آمدن کی فراہم کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ازاں بعد سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے راولاکوٹ میںبالخصوص حلقہ نمبر 3 ،4میں زیر کار ترقیاتی سکیم ہاء سے متعلق صدر ریاست کو تفصیلاً بریفنگ دینے کے علاوہ آب رسائی، رابطہ سڑکوں کی تعمیر و دیگر انتظامی امور سے متعلق بھی صدر آزاد جموں وکشمیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر پونچھ حمید مغل، ڈپٹی کمشنر پونچھ عنصر یعقوب اور اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ عثمان ممتاز بھی موجود تھے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے اس موقع پر عوامی فلاح و بہبود کے پیش نظر زیر کار جاری منصوبہ جات کی معیاری و بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی اور کہا کہ آزادکشمیر کے شہریوں کو صحت عامہ اور تعلیمی سہولیات کی مقامی سطح پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بنجونسہ جھیل کی صفائی ستھرائی کئے جانے کے علاوہ دیگر سیاحتی مقامات پر بھی سیاحوں کے لئے معیاری ریسٹ ہائوسز ، ریسٹورنٹس، گائیڈز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :