فٹ بال کے فروغ کیلئے جولائی میں پنجاب اوپن انڈر 15فٹ بال چمپئن شپ کرائیں گے‘محمد عامر جان
پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے جولائی کے تیسرے ہفتے میں پہلے مرحلے میں انٹرڈسٹرکٹ پھر انٹر ڈویژن اور پنجاب کی سطح پر مقابلے ہونگے چمپئن شپ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول سے کھلاڑی سامنے آئیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب مالی اور انتظامی تعاون کریگا‘سیکرٹری سپورٹس پنجاب
جمعرات 7 جون 2018 18:00
(جاری ہے)
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ،ہاکی،فٹ بال سمیت ہر کھیل کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں، جولائی کے تیسرے ہفتے میں پنجاب اوپن انڈر15فٹ بال چیمپیئن شپ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پہلے مرحلے میں انٹر ڈسٹرکٹ پھر انٹر ڈویژن مقابلے ہوں گے، آخر میں 9 ڈویژنز کی ٹیمیں پنجاب کی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیں گی، ہر ضلع میں کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز ہوں گے اور کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر ہوگا، چیمپئن شپ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب مالی اور انتظامی تعاون کرے گا، کھلاڑیوں کو کٹس اور ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔
انشاء اللہ یہ ایونٹ کامیاب ہوگا اور نوجوانوں کی دلچسپی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کھیلوں کا بہترین انفراسٹرکچر قائم کیا ہے، صوبہ بھر میں 40 گرائونڈز بنائے جارہے ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، ان میں فلڈلائٹس کے ساتھ تمام جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ان گرائونڈز کو آباد کرنے کیلئے اس طرح کے ایونٹس بھی منعقد کرائیں گے، دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے تعاون پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج نئی تاریخ بن رہی ہے، اس سے قبل فٹ بال کا میگا ایونٹ نہیں ہوا، انڈر15فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد سے نئے کھلاڑی تلاش کرنے میں مدد ملے گی، چیمپئن شپ میں پنجاب کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ستمبر میں ہونیوالی انڈر15 فٹ بال نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کی دعوت
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.