ن لیگ کے تحفظات اپنی جگہ میراکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،حسن عسکری

انتخابات کے التواء کے حوالے سے میری تحریریں میرا تجزیہ ہیں،میراکام انتخابات کے شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرنا ہے۔نامزدنگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری کا ردعمل

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات جون 17:45

ن لیگ کے تحفظات اپنی جگہ میراکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،حسن عسکری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون 2018ء) ::الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نامزد نگرا ں وزیراعلیٰ حسن عسکری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تحفظات اپنی جگہ لیکن میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے،،انتخابات کے التواء کے حوالے سے میری تحریریں میرا تجزیہ ہیں،میراکام انتخابات کے شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے تحفظات اور نگراں وزیراعلیٰ کو مسترد کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میراکام انتخابات کے شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

شفاف الیکشن کیلئے انتظامی تبدیلیاں ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے تحفظات اپنی جگہ لیکن میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔۔انتخابات کے التواء کے حوالے سے میری تحریریں میرا تجزیہ ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے مسلم لیگ ن نے حسن عسکری کی بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کردی ہے، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے،،الیکشن کمیشن نے پنجا ب میں الیکشن کمیشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے،حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے،بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال،، خواجہ سعد رفیق،، خرم دستگیرودیگر رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نامزدگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے نام متنازع تھے۔ہمارے امیدوار جسٹس ر سائر علی اور ایڈمرل ذکاء اللہ غیرجانبدار آدمی ہیں۔حسن عسکری اور ایازمیر کے خیالات آپ ٹی وی پردیکھ سکتے ہیں اور اخبارات میں پڑھ سکتے ہیں۔

نگراں حکومت کا کام کسی کی طرف داری کرنا نہیں ہوتا جو جمہوری عمل کیخلاف ہو۔بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حسن عسکری کو شام کو ٹی وی پرسنا جاسکتا ہے جو کہ وہ اپنے خیالات مسلم لیگ ن کے حوالے سے رکھتے ہیں۔ان کی تقاریراور آرٹیکل بھی موجود ہیں۔انہوں نے اس موقع پرحسن عسکری کے ن لیگ کے خلاف مضامین بھی پڑھ کرسنائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ بھیء بھیجا تھا۔شاہد خاقان نے کہاکہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔۔الیکشن کمیشن نے پنجا ب میں الیکشن کمیشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تما م کی تمام سیاسی جماعتیں جو جمہوری رویہ رکھتی ہیں ان کا یہی مئوقف ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن ہرحال میں الیکشن لڑے گی چاہے خلائی مخلوق بھی الیکشن کروائے ہم الیکشن ضرور لڑیں گے۔اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن ہونا ضروری ہے۔۔الیکشن میں تاخیر سے بے یقینی پیدا ہوگی اور پاکستان اس کوبرداشت نہیں کرسکتا۔ الیکشن اگر متنازع ہوگا تواس سے بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عوام کا پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے قائد نے بیانیہ دیا کہ ووٹ کو عزت دو میں کہتا ہوں کہ ووٹ کا تحفظ بھی کریں۔