مساجد میں تراویح کے بعد قیام اللیل کا اہتمام ،بعض مساجد میں ختم قرآن کی محافل بھی شروع ہو گئیں

جمعرات جون 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) مساجد میں تراویح کے بعد قیام اللیل کا اہتمام بعض مساجد میں ختم قرآن کی محافل بھی شروع ہو گئیں جبکہ 27 شب سے محافل شبینہ کا بھی انعقاد ہو گا۔ ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام مرکزی جامع مسجد میں نماز تراویح کے بعد سحری کے آغاز تک قیام اللیل کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

جید قراء حضرات رات گئے تک نوافل میں قرآن کی قرأت سنا رہے ہیں اور مساجد میں روح پرور سماں بندھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آخری عشرہ کی راتوں میں عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ عشرہ کی تمام راتوں میں قیام الیل معمول بن چکا ہے جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد کی شرکت حوصلہ افزاء امر ہے۔ آخری 3راتوں میں محافل شبینہ کا انعقاد ہو گا۔ فیصل مسجد میں محافل شبینہ اور قیام اللیل کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔ جی سکس ٹو مسجد سیدنا عمر ؓ میں نماز تراویح میں ختم قرآن کی محفل آج 23 ویں شب کو ہو گی جبکہ باقی ماندہ مساجد میں 27 ویں شب تک ختم قرآن کی محافل کا انعقاد جاری رہے گا۔