دنیا بھر میں برین ٹیومر سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

جمعرات 7 جون 2018 18:01

عارفوالا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برین ٹیومر (دماغی رسولی)سے آگاہی کا عالمی دن کل 8 جون بروز جمعة المبارک کو منایا جائیگا جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے والی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی او ر اس سے متاثر مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس سلسلہ میںمحکمہ صحت اور نجی تنظیموں کے اشتراک سے عارفوالا سمیت ملک بھر میں سیمینارز ،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت ،نیوروسرجن اور مقررین برین ٹیومر کی علامات ،علاج اورپرہیز کے متعلق معلومات فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :