ڈکیتی کا رنگ دیکر سرعام تشدد کرکے قتل کرنیوالے مرکزی ملزم سمیت چارافراد گرفتار

جمعرات 7 جون 2018 18:01

خانیوال۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) تھانہ چھب کلاں میں پرانی رنجش پر ڈکیتی کا رنگ دیکر سرعام تشدد کرکے قتل کرنے والے واقع پر تفتیش جاری ہے ابتدائی تفتیش میں یہ بات ثابت ہوئی کہ مقتول لیاقت اپنے ساتھی فیاض احمد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر خانیوال کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں لیاقت اور مظہر کی تلخ کلامی ہوئی جس پر مظہر اور اس کے رشتہ داروں نے لیاقت پر پتھر ائو شروع کردیا جس پر لیاقت نے اپنی جان بچانے کیلئے فائرنگ شروع کردی اس پر مظہر کے سینکڑوں رشتہ دار اکٹھے ہوئے اور انہوںنے اسے بے دردی سے قتل کردیا جبکہ لیاقت کا ساتھی فیاض احمد بُری طرح زخمی ہوگیا پولیس تھانہ چھب کلاں نے مختلف چینلز پر خبر چلنے کے بعد لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم مظہر سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے ۔