لاہورموڑ پر نامعلوم شخص شدید گرمی کے باعث دم توڑ گیا

جمعرات جون 18:01

خانیوال۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) لاہورموڑ پر نامعلوم شخص شدید گرمی کے باعث دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق خانیوال لاہورموڑ چوک پر ایک نامعلوم شخص دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ شخص اپنے کسی رشتہ دار کو لینے کیلئے ملتان سے آیا تھا ہوٹل پر آکر کہا کہ مجھے پانی پلادو گرمی کی وجہ سے مجھے چکر آرہے ہیں ہوٹل کا ملازم پانی لینے گیا تو واپسی پر دیکھا کہ نامعلوم شخص دم توڑ گیاہے جس کی اطلاع ریسکیو1122کو دی گئی ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگیا تھا لاش کو ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال منتقل کردی تھانہ کہنہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش قبضہ میں لے کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔