ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہر ی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

جمعرات 7 جون 2018 18:01

سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں 2موٹر سائیکلوںسمیت شہری نقدی ودیگرقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ میلہ کے علاقہ میں منیر احمد کے رقبہ سے جاوید نے 80ہزار روپے کے دس درخت چوری کاٹ لیں۔صدیق آباد میں نور محمد کے مکان سے دس افراد نے ملبہ چوری کرلیا۔اسی طرح چک نمبری 80جنوبی کی سرداراں بی بی کے عدالت اشٹام عبدالرحمن نے چوری کرلیں ۔

بہک لڑکا کے ریاست کا موٹر سائیکل دو افراد نے کالج کے باہرسے چوری کرلی۔

(جاری ہے)

چک نمبری18شمالی کے خان نامی شخص کا موٹر سائیکل صرافہ بازار سے نامعلوم افراد نے چوری کرلیا ۔اس کے علاوہ منظورحیات کالونی کے اکرم کے گھر سے تین افراد نقدی 2لاکھ 50ہزار روپے نے چوری کرلیا ۔متعلقہ تھانہ جانت کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔اس کے علاوہ فراڈ کے واقع میں شہر ی کو چار لاکھ روپے مالیت کا چیک دیکررقم ہڑپ کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودہا کی نواحی تحصیل بھلوال کے قریب سید غلام حسین نے نذیر حسین کو چار لاکھ روپے نقد دیئے جس پر نذیر حسین نے غلام حسین کو چیک دے دیا جو بنک سے کیش نہ ہوسکا ۔پولیس تھانہ بھلوال نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔