ادینزئی کے سیاسی رہنماؤں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرالئے

جمعرات 7 جون 2018 18:01

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ادینزئی کے سیاسی رہنماؤں نے اپنے کاغذات جمع کرالئے جن میں اے این پی کے حسین شاہ یوسفزئی، پی پی پی کے بخت بیدار اور جے آئی کے ڈاکٹر ذاکراللہ شامل ہیں چکدرہ پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی کے ڈاکٹر ذاکراللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ موقع ہے کہ عوام باسٹھ، تریسٹھ پر پورا اترنے والے کو ہی منتخب کریں ہمارا ماضی اور حال عوام کے سامنے ہیں ہمارا موازنہ ان لوگوں کے ساتھ نہ کریں جو تعلیم اور خدمت کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں، ہم اور ہمارا قائد باسٹھ، تریسٹھ کے لیے اپنا سب کچھ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں. بے داغ ماضی اور بے لوث خدمت ہمارا شعار ہی.