پولیٹکل انتظامیہ اور محکمہ بلدیات میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کے تبادلے کا مطالبہ

جمعرات 7 جون 2018 18:01

جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ بلدیات جنوبی وزیرستان کے دفاتر میں موجود 20سالوں سے تعینات اہلکاروں کے فوری تبادلہ کامطالبہ کیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے اکاؤنٹنٹ اے ڈی ،آر ڈی ڈی آفس کے حلیم شاہ اور دیگر پچھلے 20سالوں سے تعینات ہیںحکومتی پالیسی کے مطابق پانچ سال تک ایک پوسٹ پر تعینات ہونے والے تمام اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین ملک خیال مرجان محسود، ملک عرفان الدین برکی اور دیگر نے پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں منعقدہ جرگہ میں متفقہ فیصلہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ان کاکہناتھا کہ پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور اے ڈی آفس جنوبی وزیرستان میں اکثر اہلکار پچھلے 20،20سالوں سے ایک ایک پوسٹ پر چپکلی کی طرح چمٹ چکے ہیںجس میں جنوبی وزیرستان اکاؤنٹنٹ اے ڈی ا،آر ڈی ڈی آفس کے حلیم شاہ سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ایک اہلکار زیادہ تر پانچ سال تک ایک پوسٹ پر رہ سکتا ہے ۔جبکہ جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل انتظامیہ اور اے ڈی آفس کے اہلکاروں نے ان اہم پوسٹوں سے نکات سسٹم بنادیا ہے۔اور بڑے پیمانے پر کرپشن کرکے عالی شان بنگلوں،قیمتی پلاٹوں و قیمتی ہزاروں کنال زمینوں کے مالکان بننے کے علاوہ ماہانہ نئی نئی ماڈل کے کارخرید کر عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہے ہیںجبکہ غریب قبائلی عوام دو وقت کی سوکھی روٹی کھانے کو ترستے ہیں۔

قبائلی عمائدین نے گورنر صوبہ خیبرپختون خواہ ، چیف سیکرٹری کے پی کے ، اے سی ایس فاٹا اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ 20،20سالوں سے ایک ایک پوسٹ پر چمٹنے والے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیںاوران کے فوری تبادلہ کے احکامات صادرکریں۔