بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف پیسکو مہم

جمعرات 7 جون 2018 18:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ڈائریکٹرسرویلینس محمد اسرار خان اورایڈیشنل ڈائریکٹر مسعود خان کی زیرنگرانیمیں خیبرسرکل کے پبی 1 سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران 85 گھریلو اور کمرشل میٹروں سے بجلی چوری پکڑ لی ․ان میٹروں کو بجلی چوری کی غرض سے ٹیمپرڈ کیا گیا تھا․اسی طرح کراچی مارکیٹ ,میاں عمرمارکیٹ,جمشیدعالم مارکیٹ پبی کو علیحدہ ٹرانسفارمر نصب کئے بغیربجلی فراہم کرنے پر بھی کاروائی شروع کردی گئی ہی․اسی طرح پبی 2 سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 40 گھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․․اسی طرح بنوں سرکل کے سرائے نورنگ ,اربن بنوں اورکینٹ بنوں سب ڈویژنز میں چیکنگ کے دوران 120 کمرشل اورگھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․اسی طرح مردان سرکل کے شیخ ملتون اورکاٹلنگ سب ڈویژنز میں51 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․