پشاورپولیس کی کارروائیاں،2 اشتہاری ملزمان سمیت 132 دیگرجرائم پیشہ افرادگرفتار

جمعرات 7 جون 2018 18:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پشاورپولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سمیت 132 دیگرجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے حوالات منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاور قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور پولیس نے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور دیگر مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سمیت 132 جرائم پیشہ افراد اورمنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی7عدد کلاشنکوف،3عدد رائفل، 2عدد ریپیٹر، 2عددبندوق، 35عدد پستول، سینکڑوں عددمختلف بور کے کارتوس، 19کلو گرام چرس اور 2بوتل شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے ،جبکہ ایک اہم کارروائی کے دوران تھانہ یکہ توت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان ولد گلبر ساکن رشید گھڑی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 120گرام ہیروئن برآمد کر کر حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تحفظ مقانات ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کرتے ہوئے 24 افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر لئے گئے ہیں۔