گورنر خیبر پختونخوا کی لوئردیر میں بم دھماکے کی مذمت

جمعرات جون 18:03

گورنر خیبر پختونخوا کی لوئردیر میں بم دھماکے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے لوئردیرمیں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں قیمتی جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے واقعے میں شہیدہونیوالوں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔ گورنرنے واقعے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :