جرمنی کی ٹیم فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان، میزبان روس ورلڈ کپ میں لوئسٹ رینکڈ ٹیم ہو گی

جمعرات 7 جون 2018 18:07

جرمنی کی ٹیم فیفا کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور ٹاپ پوزیشن ..
زیورخ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، میزبان روس کی ٹیم آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں لوئسٹ رینکڈ ٹیم کے طور پر انٹر ہو گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فیفا نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ابتدائی سات پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، بیلجیئم تیسرے، پرتگال چوتھے، ارجنٹائن پانچویں، سوئٹزرلینڈ چھٹے اور فرانس ساتویں نمبر پر موجود ہے، پولینڈ کی ٹیم دو درجے ترقی پا کر آٹھویں نمبر پر آ گئی، سابق عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلی گئی، انگلینڈ ایک اور یوروگوئے تین سیڑھیاں چڑھ کر 12ویں اور 14ویں نمبر پر آ گئے، ہالینڈ دو درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر آ گیا، ویلز تین درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل، 18ویں پوزیشن سنبھال لی، کروشیا 2 اور تیونیسیا 7 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئیں، روس کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ لوئسٹ رینکڈ ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ میں انٹری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :