ڈیل سٹین کی انجری مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد میدانوں میں مایوس کن واپسی، رائل لندن ون ڈے کپ میں 10 اوورز میں 80 رنزیں کھائیں

جمعرات 7 جون 2018 18:07

ڈیل سٹین کی انجری مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد میدانوں میں مایوس کن ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کی انجری مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد کرکٹ میدانوں میں مایوس کن واپسی ہوئی ہے، رائل لندن ون ڈے کپ میں 10 اوورز میں انہیں 80 رنزیں پڑیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین انگلینڈ میں جاری رائل لندن ون ڈے کپ میں ہیمشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے جنوری کے بعد کرکٹ میدانوں میں واپسی کی لیکن جاندار کم بیک کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے 10 اوورز میں 80 رنز دیئے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ اس میچ میں سمرسیٹ نے ہیمشائر کے خلاف 357 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :