سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مجرم 76 سالہ وحید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی

جمعرات 7 جون 2018 18:11

سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مجرم 76 سالہ وحید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مجرم 76 سالہ وحید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے ۔جمعرات کو عدالت نے عمررسیدہ مجرم وحید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن مجرم کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی جس کے باعث عدالت نے وحید کی سزا کو کالعدم قرار دیا۔ اپیل پر فیصلہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے سنایا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2016 میں وحید کو قتل کے جرم 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی،وحید پر تھانہ بریگیڈ کی حدود میں شہری نواب ظہیر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔