شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا معاملہ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل رفیق کلوڑ ایڈووکیٹ کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی

جمعرات 7 جون 2018 18:11

شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا معاملہ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل رفیق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کا معاملہ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل رفیق کلوڑ ایڈووکیٹ کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے شازیہ مری پر جعلی ڈگری پیش کرنے کا الزام ہے،درخواست گزار کے مطابق رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی،شازیہ مری کے حلقے سے عطا محمد چانہیو نے درخواست دائر کر رکھی ہے