کراچی، تپے دار محمد یونس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

جمعرات 7 جون 2018 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 35 ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ،تپے دار محمد یونس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے فیصلے کے بعدنیب حکام نے ملزم محمد یونس کو گرفتار کرکے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ ساری زمینوں کے مالک ہیں, سرکاری افسران سمجھتے ہیں جہاں چاہیں زمینوں پر قبضہ کرکے بیچ ڈالیں,بدقسمتی سے زمینیوں پر قبضوں سے متعلق سندھ خصوصا کراچی کا برا حال ہے،سرکاری افسران کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،نیب کا الزام تھا کہ ریونیو ملازم محمد یونس نے 35 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی انٹریاں کیں،ملزم کی گرفتاری مطلوب ہے،ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔