بحریہ ٹاؤن میں تعمیرات رکنے سے متاثر ہونے والے شہری سپریم کورٹ پہنچ گئے

جمعرات جون 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بحریہ ٹاؤن میں تعمیرات رکنے سے متاثر ہونے والے شہری سپریم کورٹ پہنچ گئے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سپریم کورٹ میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شہری کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کی جمع پونجی بحریہ ٹاؤن میں لگائی,بیرون ملک سے کما کر سارا پیسہ بحریہ ٹاؤن میں لگا دیا, بحریہ ٹاؤن سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد مشکل میں پھنس چکے۔

سب بحریہ ٹاؤن چھوڑ کر جا رہے ہیں کوئی پلاٹ خریدنے کو تیار نہیں،عدالتی فیصلے کے بعد بحریہ ٹاؤن نے توجہ دینا بھی کم کردی،ہمارے گھر اور پلاٹس کوئی خریدنے کو تیار نہیں,بچی کی شادی کے لیے گھر خریدا مگر کوئی گھر لینے کو تیار نہیں,بحریہ ٹاؤن نے گھاس کی کٹائی اور پانی دینا بند کر دیا, سپریم کورٹ ہماری مدد کرے اور مناسب حکم جاری کرے۔