سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گورنرسندھ محمد زبیر کا اظہار افسوس

جمعرات جون 18:16

سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گورنرسندھ محمد زبیر کا اظہار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے سینئر سیاستدان اور دانشور رسول بخش پلیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو بحالی جمہوریت تحریک کے سرگرم کارکن رہے اور جمہوری عمل میں خواتین کی بھرپور شمولیت کے لئے کوشاں رہے، تاریخ پر ان کی گرفت خاصی مضبوط تھی اور انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ،ملک میں جمہوریت کے قیام ، استحکام اور تسلسل کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :