الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی بارے مسلم لیگ (ن) کے اعتراضات مسترد کر دئیے

آئین وقوانین کے مطابق حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے منتخب کیا گیا ، بیان

جمعرات 7 جون 2018 18:16

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی بارے مسلم لیگ (ن) کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے اعتراضات مسترد کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو چار نام بھیجے گئے تھے الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے تحت متفقہ طور پرپروفیسر حسن عسکری کا نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے منتخب کیا ہے اور یہ فیصلہ ملکی آئین اور قوانین کے تحت کیا گیا ہے۔