لاڑکانہ، موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث شاہی بازار کا رہائشی نوجوان جاں بحق

جمعرات 7 جون 2018 18:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) لاڑکانہ شہر کے وی آئی پی روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نوجوان پیدل جانے والی خاتون سے ٹکر ہوا جبکہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث شہر کے شاہی بازار کے علاقے کا رہائشی نوجوان سمیع الرحمٰن سومرو موقع پر دم توڑگیا جبکہ ڈوکری کی رہائشی پیدل جانے والی خاتون نویدہ کھوکھر بھی زخمی ہوئیں۔

(جاری ہے)

آسپاس کے لوگوں نے نوجوان کی لاش اور زخمی خاتون کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں خاتون کو طبی امداد دی گئی جبکہ اطلاع پر فوتی نوجوان کے ورثا نے اسپتال پہنچ کر لاش وصول کی اور گھر لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :