Live Updates

معقول لوڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے،عمران خان

جمعرات 7 جون 2018 18:18

معقول لوڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے معقول لوڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انتہائی شدید گرمی میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابقچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کیلئے عبادات کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء پانچ سال تک قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی،آج قوم کو بجلی تو مل نہیں رہی، اربوں رپوں کے گردشی قرضے ضرور جمع ہوگئے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے بجلی کے منصوبوں کی تنصیب کے پورے عمل کی پڑتال ناگزیر ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہی انشاء اللہ بجلی کے بحران کا مؤثر اور مستقل حل پیش کرے گی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات