وزیٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ کی بدولت پولیس ملازمین کے مسائل ایک ہی چھت تلے حل ہونا شروع ہو گئے ہیں

جمعرات 7 جون 2018 18:23

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سی سی پی او آفس میں’’ وزیٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ کے حوصلہ افزا نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں، اس سسٹم کے نفاذ سے پولیس ملازمین کے ٹرانسفر پوسٹنگ ، چھٹی ، این او سی ، ترقی ، کنفرمیشن ، سنیارٹی ، ٹریننگ ، بھرتی ، پینشن ، تعلیمی وظیفہ ، جہیز فنڈ ، جی پی فنڈ، تنخواہ بقایا جات، میڈیکل بل ، اپیل ، اے سی آرز، ذاتی شنوائی سمیت مختلف نوعیت کے مسائل ایک ہی چھت تلے حل ہونا شروع ہو گئے ہیں، اس سسٹم نے لاہور پولیس کو ترقی یافتہ ممالک کی پولیس کی صف میں لا کھڑا کیا ہے اور’ ’ وزیٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ کی بدولت پولیس ملازمین کو کلرک مافیہ کے غیر ضروری تاخیری حربوں سے نجات مل رہی ہے جس کی مثال ایک پولیس اہلکارVMCپر یہ -میسج ہے کہ" میرا گورنمنٹ کوارٹر کی سنیارٹی کا کام دو سال سے کلریکل سٹاف حل نہیں کر رہا تھا جو’ وزیٹر مینجمنٹ سسٹم‘‘ کی وجہ سے تین دن میں حل ہو گیا ہی" جس پر میں سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم کا بے حد مشکور ہوں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم کی کاوشوں سے لاہور پولیس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک کی لیڈنگ فورسز میںشامل ہے جس نے ویلفیئر آئی ، لوکل آئی، پول کیئر ہیلتھ اور ٹرپل ون انفارمیشن سسٹم سمیت کئی مفید سافٹ وئیر تیار کئے ہیں جنہیں پاکستان کے دیگر صوبوں کی پولیس فورسز نے بھی اپنایا ہے ۔