قومی کمیشن برائے انسانی ترقی 38 لاکھ غیر تعلیم یافتہ افراد کو خواندہ بناچکا ہے

جمعرات 7 جون 2018 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ( این سی ایچ ڈی) 38 لاکھ غیر تعلیم یافتہ افراد کو خواندہ بناچکا ہے اس میں 90فیصد تعداد خواتین کی ہے ۔ این سی ایچ ڈی کے ذرائع ابلاغ کے مشیر رائے ریاض حسین نے اے پی پی کو بتایا کہ این سی ایچ ڈی واحد قومی تنظیم ہے جو ملک بھر میں خواندگی میں اضافے کے لئے کام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کے زیر انتظام 5567 فیڈر سکولوں میں 6229 اساتذہ بڑھا رہے ہیں اور ان سکولوں میں 272,289 طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی واحد تنظیم ہے جس کا نصاب وزارت تعلیم سے منظور شدہ ہے اور وژن 2025 ء کے ہدف 90فیصد خواندگی کے ح-صول کے لئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

رائے ریاض حسین نے کہا کہ کمیشن نے کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے نجی شعبہ کی شراکت کے لئے ایک مربوط میکزم مرتب کیا ہے۔

این سی ایچ ڈی کے پنجاب میں 1645 فیڈر سکولوں میں 1928 اساتذہ 77507 طلبلاء کو تعلیم دہے رہے ہیں۔ سندھ میں قائم 2965 فیڈر سکولوں میں 3188 اساتذہ 156,815 طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں۔ بلوچستان میں قائم 416 فیڈر سکولوں میں 433 اساتذہ 15927 طلباء کو تعلم دے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں254 فیڈر سکولوں میں298 اساتذہ 10774 طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں۔ فاٹا میں 73 فیڈر سکولوں میں 96 اساتذہ 4202 طلباء، گلگت بلتستان میں 50 فیڈر سکولوں میں 78 اساتذہ 471 طلباء اور آزاد کشمیر میں 164 سکولوں میں 209 اساتذہ 6593 طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں۔