پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمندی، کے ایس ای 100انڈیکس 44000کی نفسیاتی حد گرگیا ، سرمائے میں33ارب روپے سے زائدکی کمی

جمعرات 7 جون 2018 18:32

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمندی، کے ایس ای 100انڈیکس 44000کی نفسیاتی حد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی44100، 44000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.69فیصدزائد جبکہ60.22فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی،کیمکل،سیمنٹ اور دیگرسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44333پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملک میں عام انتخابات 2018کے حوالے سے سرگرمیوں کے آغاز ہونے کے باعث سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 43892پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس196.09پوائنٹس کمی سی43948.11پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی114کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،215کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب33کروڑ65لاکھ84ہزار845روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر90کھرب36ارب83کروڑ22لاکھ5ہزار712روپے ہوگئی۔

جمعرات کو22کروڑ72لاکھ13ہزار850شیئرزکا کاروبار ہواجوبدھ کی نسبت37لاکھ84ہزار640شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت129.00روپے اضافے سی3598.00روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت18.35روپے اضافے سی385.39روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت60.00روپے کمی سی1140.09روپے اور کے حصص کی قیمت43.55روپے کمی سی866.13روپے ہوگئی۔

جمعرات کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں6کروڑ32لاکھ50ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے کمی سی13.04روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ17لاکھ21ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.23روپے اضافے سی39.78روپی پر بندہوئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس120.05پوائنٹس کمی سی21563.83پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس204.22پوائنٹس کمی سی74495.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس112.05پوائنٹس کمی سی31872.08پوائنٹس پر بندہوا۔