اوپو نے فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا

فائنڈ ایکس اسمارٹ فون 19جون کو پیرس کے Louvreمیوزم میں پیش کیا جائے گا

جمعرات 7 جون 2018 18:32

اوپو نے فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) آرٹ و جدت انگیز ٹیکنالوجی سے آراستہ مصنوعات تیار کرنے والے عالمی سطح پر صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے اپنا اسمارٹ فون اوپو فائنڈ ایکس (OPPO Find X)متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا جدت انگیز بنیادی اسمارٹ فون 19 جون کو پیرس کے Louvreمیوزم میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل یکم جون اوپو نے اپنی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے فائنڈ سیریز بحال کرکے اسکی دوبارہ تیاری کی شروعات کی ہیں۔

فائنڈ ایکس ایک نئی پروڈکٹ ہے جسے پیرس کے مشہور مقام پر اجاگر کیا گیا اور اوپو کی جانب سے اپنے مستقبل کے اسمارٹ فون میں لامحدود جدتیں لانے کیلئے کوشاں ہے۔ اس میں حرف ایکس کا مطلب بھی نامعلوم، ایڈونچر سے بھرپور اور انتہا ہے۔

(جاری ہے)

اوپو کے اسمارٹ فونز کی اعلیٰ معیار کی سیریز میں ایف سیریز ہمیشہ سے اپنی بہترین کنفیگریشن، جدت انگیز ٹیکنالوجی کی بنیاد، خوبصورت ڈیزائن، بہترین انداز کے ساتھ پرفارمنس اور پہلے سے زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں۔

فائنڈ سیریز کی تاریخ پر ایک نظر ڈالیں تو اوپو کے کلاسک ماڈلز کے ڈسپلے ٹیکنالوجی اور خوبصورتی کا شاہکار ہیں۔ اس میں ایک طرف سے ترتیب وار کی بورڈ کا ڈیزائن ہے، انتہائی پتلی باڈی سے لیکر ایچ ڈی اسکرین اور تیزی سے چارجنگ کی حامل ٹیکنالوجی کے ساتھ اوپو کی فائنڈ سیریز نے وقتاًً فوقتا لوگوں کی نظروں میں جگہ بنا لی ہے۔ فائنڈ ایکس 903 پہلی فائنڈ پروڈکٹ تھی جو جون 2011 میں ریلیز ہوئی اور اس وقت چین میں اسے سب سے بہترین اینڈرائڈ اسمارٹ طور پر اسکی پوزیشن مستحکم ہوئی۔

یہ ترتیب وار کی بورڈ ڈیزائن اور مجموعی فلیگ شپ پرفارمنس کا حامل ہے۔ فائنڈ سیریز کے آغاز سے اوپو اسمارٹ فون کے شعبے میں باقاعدہ داخل ہوا اور نمایاں انداز سے اس کا حصہ بن گیا ۔سال 2012 میں اسمارٹ فون مارکیٹ موٹے اور بھاری مصنوعات سے بھر گئی۔ اوپو نے پہل کی اور انتہائی پتلا فلیگ شپ فائنڈر متعارف کرایا ۔ اسکی باڈی 6.65 ملی میٹر تھی اور اُس وقت یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون تھا۔ پھر تخلیقی انداز سے اوپو فائنڈر کی دو سطحیں سیبر کلاس اسٹین لیس اسٹیل فریم سے تیار کی گئیں۔ دنیا میں اسکی سب سے پتلی باڈی تھی جس کی موٹائی 6.65 ملی میٹر تھی۔ اسکا اسٹین لیس اسٹیل فریم اسٹرکچر سوئس آرمی چھری کے مساوی ہے جبکہ اسکی 4.3 انچ کی سوپر املوڈ پلس اسکرین ہے۔