آئندہ ایک دو روز کے دوران ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ،ْمحکمہ موسمیات

جمعرات 7 جون 2018 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ایک دو روز کے دوران ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ (آج) جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاجبکہ گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہاہے اور اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔