جاپان میں پاکستانی سفیر اسد ایم خان نے پاکستان سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح کیا

جمعرات 7 جون 2018 18:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) جاپان میں پاکستان کے سفیر اسد ایم خان نے جمعرات کو میناٹو سٹی میںمیئر مساکی تاکائی کے ہمراہ ’’جرنی تھرو پاکستان: اے لینڈ آف مینی وونڈرز:کے موضوع پر پاکستان سے متعلق تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان خوش نصیب ممالک میں ہوتا ہے جنہیں اللہ تعالی نے دلفریب قدرتی مناظر،پہاڑوں،بلند ترین چوٹیوں سمیت دنیا کے قدیم ترین تہذیب،مقدس مذہبی و ثقافتی مقامات اور منفرد آرٹس و کرافٹس اور شاندار روایات کے مختلف انواع و اقسام سے مالا مال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نم ائش کا مقصد شائقین اور سیاحوں کو مغلیہ طرز تعمیر کے علاوہ گندھارا ،وادی سندھ اور مہر گڑھ تہذیبوں اور بے شمار پہاڑی سلسلوں سے متعارف کرانا ہے ،ان پہاڑی سلسلوں میں کے ٹو سمیت دنیا کی چند بلندترین پہاڑی چوٹیاں واقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص ان جاپانی شہریوں کیلئے پر کشش ملک ہے جو پہاڑوں،قدرتی مناظر اور مذہبی و ثقافتی مقامات میں دلچسپی رکھتے ہوں۔

متعلقہ عنوان :