پاکستان کی یورپین یونین کی دنیا بھر میں ترقیاتی کوششوں کے حوالے سے 5اور 6جون کو برسلز میں منعقدہ تقریب میں شرکت

جمعرات جون 18:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان نے یورپین یونین کی دنیا بھر میں ترقیاتی کوششوں کے حوالے سے 5اور 6جون کو برسلز مین منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔۔پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ڈویلپمنٹ پریکٹیشنر اور چیئر مین رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک(آر ایس پی این)شعیب سلطان خان،سابق وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان اور ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے مستقل نمائندہ ڈاکٹر توقیر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی اور خصو صی مباحثے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین آڑ ایس پی این شعیب سلطان نے رورل دنیا میں خواتین کی طرز زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے ترقیاتی ماڈل کو اجاگر کیا،جسے بھارت سمیت جنوبی ایشیاء میں مختلف ممالک نے اپنایا ہے۔پینل کی چیئر پرسن این مسکائن میڈ نے سندھ میں کامیاب رورل سپورٹ پروگرام ’سکسیس‘ کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے سات لاکھ سے زائد گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔اس پرگرام کے تحت رورل سندھ میں غریبوں کو سماجی رہنمائی،تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔سابق وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان نے پاکستان میں ڈیجٹلائزیشن کے توسیع اور طلب میں اضافے کو اجاگر کیا۔