انتخابات2018ء کیلئے حیدرآباد میں نامزدگی فارم جمع کرانے اور لینے کا سلسلہ جاری

جمعرات 7 جون 2018 18:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) انتخابات2018ء کیلئے حیدرآباد ضلع میں نامزدگی فارم جمع کرانے اور لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے حیدرآباد ضلع کی 3قومی اور6صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرادیئے ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان کے کنور نوید جمیل اور پی ایس پی کے رہنماؤں نے بھی فارم جمع کرائے ہیں آج جمعہ کو فارم جمع کرانے کا آخری دن ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حیدرآباد ضلع کی 3قومی اور6صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزد گی جمع کرائے ہیں ان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع کی تمام نشستوں پر اپنے نمائندوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور ان کے فارم بھی جمع کرادیئے گئے ہیں این اے 225پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سید طارق شاہ جاموٹ نے کاغذات جمع کرائے ہیں این اے 226پر علی احمد سہتو این ای227پر ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے پی ایس 62پر جام خان شورو امیدوار ہیں پی ایس 63پر شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر ٹکٹ دیا گیا ہے پی ایس 64پر عبدالجبار خان پی ایس 65پراظہر سیال پی ایس 66پاشا قاضی اور پی ایس 67پر صغیر قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ایم کیو ایم پاکستان (بہادر آباد ) سے سابق ناظم ضلع حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کاغذات جمع کرائے ہیں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالوحیدقریشی اور ظہیر شیخ نے پی ایس 66سے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیںیہ مجلس عمل کے امیدوار ہونگے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر اور متحدہ مجلس عمل کے رہنماڈاکٹر سیف الرحمن نے پی ایس 64اور پی ایس 65سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے این ای225او ر پی ایس 62,64سے رئیس بابر چانڈیو نے این ای227اور پی ایس 66سے سید مظفر حسین شاہ نے پی ایس 67سے میر عتیق تالپورنے این اے 227سے عقیل راجپوت نے اور پی ایس پی کے دیگر ایک درجن سے زائد امیدواروں نے صوبائی نشستوں پر فارم جمع کرائے ہیں تاہم پی ایس پی نے ابھی حتمی امیدواروں کا تعین نہیں کیا ہے جمعرات کو آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کرائے جبکہ90امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے ہیں -