امیدوار کاغذات نامزدگی فارم کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرائیں، ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد

جمعرات 7 جون 2018 18:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد اعجاز انور چوہان نے عام انتخابات 2018 میںحصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت اپنے کاغذات نامزدگی فارم کے ساتھ بیان حلفی بھی 8 جون 2018 تک جمع کروا دیں جبکہ جن امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی پہلے جمع کروادیئے ہیں وہ بھی 11 جون تک اپنا بیان حلفی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیں ۔

(جاری ہے)

ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد نے مزید بتایا ہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی 103 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ہیں عام انتخابات 2018 سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pk سے حاصل کی جاسکتیں ہیں-