ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

جمعرات جون 18:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر آفس حیدرآباد کے افسران و عملے نے شرکت کی اجلاس میںکمشنر آفس حیدرآباد کے جونیر کلرک قرار حسین شاہ کی حادثاتی موت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس موقع پر مرحوم کی خدمات کو سراہا گیا اور اللہ تعالی سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :