بچوں کی شادیاں اور خواتین کیخلاف تشدد کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ 9جون کو ہوگی

جمعرات جون 18:52

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) تنظیم بیداری کے زیر اہتمام بچوں کی شادیاں اور خواتین کیخلاف تشدد کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ 9جون کو چار بجے شام ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بیداری چکوال حمیدہ ناصر نے اس ضمن میں چکوال پریس کلب کے تعاون کیساتھ سینئر صحافیوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں۔ تنظیم کی طرف سے بعد ازاں افطار ڈنر بھی کرایا جائیگا۔ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود نے اس ضمن میں ان تمام سینئر صحافیوں سے استدعا کی ہے جنہیں دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ اس تربیتی ورکشاپ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔