تعلیمی ادارے ہمارے معماروں کا روشن مستقبل ہیں، غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، بچوں کے مستقبل کو کسی صورت داؤ پر لگنے نہیں دیں گے ،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

جمعرات 7 جون 2018 18:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا تعلیمی ادارے ہمارے معماروں کا روشن مستقبل ہیں غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے بچوں کے مستقبل کو کسی صورت داؤ پر لگنے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصراللہ یوسفزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید کلیم اللہ شاہ اور دیگر بھی شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ ماہ کی ایجوکیشن سے متعلق مجموعی کارکردگی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں چیالیس اساتذہ غیر حاصر پائے گئے ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف فوری قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں سے انتیس یوم کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید کلیم اللہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتاتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تعیناتیوں کو یقینی بناکر ڈسٹرکٹ میں26کے قریب بند سکولوں کو فعال کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کا مزید کہناتھا کہ تعلیم کے شعبے میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کرئینگے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائینگے انہوں نے فرائض میں غفلت برتنے والے غیر حاضر اساتذہ کو تنبیہ کی کہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے بصورت دیگرمعطل کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :