سپریم کورٹ نے میٹروبس سروس کے باعث ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مشاہد حسین کی درخواست نمٹادی

جمعرات 7 جون 2018 18:56

سپریم کورٹ نے میٹروبس سروس کے باعث ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مشاہد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ نے میٹروبس سروس کے باعث ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مشاہد حسین کی درخواست نمٹادی ہے۔ جمعرات کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرچیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا عدالت میں درخواست گزار مشاہد حسین سید حاضرہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مشاہد حسین سید نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ میں نے 4 سال قبل جسٹس تصدق جیلانی کو یہ خط لکھا۔

چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ بے شک آپ نے خط پہلے لکھا تھا لیکن آپ چاہیں تواب بھی دلائل دیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ میرا مسئلہ ماحولیات سے متعلق تھا، میں نے سی ڈی اے کے ماسٹر پلان سے متعلق سوالات اٹھائے تھے اوراب چونکہ میٹرو بس بن چکی یے لہذا اس کیس کو نمٹانا ہی بہتر ہو گا جس پرعدالت نے مشاہد حسین کے خط پرلیا گیا ازخود نوٹس نمٹا دیا۔