پشاور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے تجاوزات قائم کرنے پر صدر میں ہوٹل اور پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر 7دکانیں سیل کردیں

جمعرات 7 جون 2018 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے تجاوزات قائم کرنے پر صدر میں ہوٹل اور پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر 7دکانیں سیل کردیں ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور افتخار کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے صدر میں خیبر افغان ریسٹورانٹ کے باہر کرسیاں اور میزیں رکھنے پر ہوٹل کو سیل کردیا قبل ازیں کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے پیر عالم مارکیٹ شفیع بازار میں پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے پر 7 دکانوں کو سیل کردیا جبکہ ٹیکس جمع نہ کرنے اور دکان کا سیل توڑنے پر مجیب الرحمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا ۔

قرة العین وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر افغان ریسٹورانٹ کے مالک کو کئی بار تجاوزات قائم نہ کرنیکی ہدایت کی تھی اس کے باوجود انتظامیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا تھا جس پر افغان ریسٹورانٹ کو سیل کردیا اور پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :