پیپلز پارٹی پی کی71 کے ٹکٹ ہولڈرامیدوارملک آصف خان متنی نے پارٹی سے مستعفی ، الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

جمعرات جون 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پی کی71 کے ٹکٹ ہولڈرامیدوارملک آصف خان متنی نے پارٹی سے مستعفی ہونے اور الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تاہم انہوںنے واضح کیا ہے کہ کسی بھی دوسری سیاسی پارٹی میں نہیں جائونگا ۔ملک آصف خان متنی نے کہاکہ پی پی پی میں چند رہنماء ایسے ہیں جن کا رویہ منافقانہ ہے جن کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہا ہوں جبکہ عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ بھی نہیں لونگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے اعتماد کا اظہارکرکے پی کے 71 کا ٹکٹ دیا تھا لیکن صوبائی قائدین میں بعض کا رویہ مناسب نہیں جس سے مجبور ہوکر یہ فیصلہ کیا حالانکہ ان کے دادا شیر محمد پی پی کے بانیوں میں شامل ہیں جنہوںنے پارٹی کو نہ صرف پشاور میں بلکہ صوبہ بھر میں فعا ل کیا تھا ۔ان کا کہنا تھاکہ پارٹی سے جب منافقوں کا خاتمہ ہوگا تب ہی دوبارہ آئونگا لیکن اب خیرباد کہہ رہا ہوںتاہم ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے علاقے کیلئے خدمت کاسلسلسہ جاری رکھونگااوردوسری کسی بھی سیاسی جماعت میں جانے کا تصور بھی کر سکتا ۔