نواب شاہ سے ملحقہ کالونی کی رہائشی 6 سالہ قرة العین سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

جمعرات 7 جون 2018 19:03

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) ہاوسنگ سوسائٹی سے ملحقہ کالونی کی رہائشی 6 سالہ قرة العین سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی قرةالعین گھر سے کھیلنے کے لئے باہر نکلی تھی دوگھنٹے سے زائد وقت گزرنے جانے پر ورثاء نے بچی کی تلاش شروع کی تو ایک کھلے مین ہول میں بچی ڈوبی ہوئی نظر آئی علاقہ مکین اور ورثاء نے بچی کی نعش کو سیوریج کے کھلے مین ہول سے باہر نکلا اور بچی کی زندگی کی اُمید کی کرن لئے والدین بچی کو پیپلز میڈیکل ایمرجنسی میں پہنچے تو وہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

ورثاء بچی کی نعش لیکر گھر پہنچے تو کہُرام مچ گیا علاقہ مکینوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہول سے ٹھکن غائب ہونا میونسپل کمیٹی نواب شاہ کی گٹروں کے ڈھکن کے ٹھیکوں میں کرپشن کا ثبوت ہے انہوں نے بچی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی وتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل انتظامیہ نے سابق پی پی دور حکومت میں من پسند افراد کو سیوریج کے ڈھکن بنانے کا ٹھیکہ دیا تاہم شہر کے کئی علاقوں میں کھلے مین ہول سے ٹھکن غائب ہیں۔ نیب اور عدلیہ ترقیاتی فنڈ میں کرپشن کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :