عوامی تحریک کے سربراھ رسول بخش پلیجو 88 سال کی عمرمیں کراچی کی ساوتھ سٹی اسپتال میں انتقال کر گئے

جمعرات 7 جون 2018 19:35

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سندھ کے عظیم دانشور ادیب ،منصف ، قانوندان جھموریت کی بحالی اور ساری زندگی کالاباغ ڈیم کے خلاف جدوجہد کرنے والے عوامی تحریک کے سربراھ رسول بخش پلیجو 88 سال کی عمرمیں کراچی کی ساوتھ سٹی اسپتال میں انتقال کر گئے ، رسول بخش پلیجو کو کچھ روز قبل پیھپھڑوں کی تکالیف ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد نمونیہ جیسی بیماری ہونے کی بھی تصدیق کی تھی گذشتہ شپ بیماری سے لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہارگئے پی پی پی سنیٹر سسئی پلیجو ، رسول بخش پلیجو کی بھتیجی ، قومی عوامی تحریک کے سربراھ ایاز لطیف پلیجو بیٹا اور ٹھٹھہ ضلع کے چیئرمیمن غلام قادر پلیجو رسول بخش پلیجو کے بھائی تھے ، ان کے انتقال پر عوامی تحریک اور قومی عوامی تحریک نے 15 روز سیاسی سر گرمیوں کو معطل کرکے سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ، رسول بخش پلیجو چین کے انقلابی رہنما مائوزیتنگ اور جرمن کے انقلابی رہنما کارل مارکس کے سوشل ازم اور کمنیوازم سے کافی متاثر تھے اور سندھ میں ان دونوں انقلابی رہنماوں کی طرز کی سیاتت کرتے تھے ، مرحوم کو پاکستان اور سندھ میں پیادل لانگ مارچ کا بانی سمجھا جاتا تھا ، انھوں نے عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے جمہوریت کی بحالی کیلئے ملک کی دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں سے مل کر جدوجہد کی۔