مہران یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی سکیورٹی گارڈز کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

جمعرات جون 19:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی میں کام کرنے والے سکیورٹی گارڈز کے اعزاز میں افطار پارٹی منعقد کی گئی افطار پارٹی میں مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی، ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر خان محمد بروہی، یونیورسٹی کے دیگر انتظامی و تدریسی شعبوں کے سربراہان نے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ روزہ افطار کیا ․ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کے سکیورٹی گارڈز مہران یونیورسٹی کا اہم حصہ ہیں جو گرمی ہو یا سردی ہر موسم ہر ہال میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے ہمیں بہتر ماحول مہیا کرنے میں انتہائی مددگار رہتے ہیں․ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کے اس قسم کے میل جول ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد اور مسائل شیئر کرنے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں جن سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

(جاری ہے)

افطار پارٹی میں چار سو سے زائد سکیورٹی گارڈز نے شرکت کی۔