لاہورہائیکورٹ ، نیب آرڈینینس1999 کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری ،جواب طلب کر لیا گیا

جمعرات 7 جون 2018 19:37

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) لاہورہائیکورٹ نے نیب آرڈینینس1999 کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور چیرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بارہ اکتوبر 1999 میں منتخب حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کرتے ہی صدراتی آرڈینینس کے تحت احتساب کے نام پرنیب کا ادارہ قائم کیا،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نیب کی جانب سے جاری کیسوں اور انکوائری پر حکم امتناعی جاری کرے، جبکہ نیب آڑدینینش 1999 کو آئینی حیثیت نہ ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دے،سرکاری وکلاء نے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور چیرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔